لاہورائیرپورٹ پرڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد ،3 مسافر گرفتار

0
53

لاہورائیرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد کرکے3 مسافروں کوگرفتارکرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : لاہورائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے دبئی جانے والے3 مسافروں سے 84 ہزارڈالرز اور4 لاکھ 65 ہزارپاکستانی روپے برآمد کرلئے مسا فرعمران ارشاد اور 2دیگر مسافروں نےرقم وہیل چئیرکی سیٹ اور دستی بیگوں میں چھپا رکھی تھی اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں ڈیڑھ کروڑروپے بنتی ہے۔ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا-

قبل ازیں رسالپور ضلع نوشہرہ میں غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران ایک لاکھ ریال (100000) اور 3000 یورو برآمد ہوئے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی صاحب اور ڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر کرنسی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے مقامی پولیس کی مدد اور تعاون سے 02 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

رسالپور ضلع نوشہرہ۔ ملزم شاہ فیصل ولد عبدالباسط اور تمور ولد محمد فیاض کو غیر ملکی کرنسی ایک لاکھ سعودی ریال اور 3000 یورو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم 100000 (ایک لاکھ سعودی ریال) اور 3000 یورو بغیر کسی قانونی اختیار کے لے جا رہا تھا۔

قبل ازیں اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر6 لاکھ سے زائد یورو کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے دو مسافر وں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کرلیے تھے، پرواز کے مسافروں عبید صدیقی اور اقصی صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی تحویل میں لے کر منی لانڈرنگ کی بڑی کوششں ناکام بنا دی تھی غیر ملکی کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 12,15,24,892روپے بنتی ہے۔

ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

Leave a reply