پنجاب :لاہور آج بھی فضائی آلودگی کی انڈیکس پر پہلے جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر موجود

0
88
dlehi smog

لاہور میں سموگ اپنے پہلے نمبر پر موجود ، تدابیر کے باوجود فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی۔ جبکہ شہر قائد کراچی دوسرے نمبر پر ہے ،شہر قائد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر ہے، اے کیو آئی 231 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کیا گیا ہے۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی آلودگی کی شرح 187 ریکارڈ کی گئی ہے۔سموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں،طبی ماہرین نے شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کیلئے گھر سے ماسک لگا کر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کردی گئی جب کہ سندھ اور پنجاب کے کئی میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

Leave a reply