لاہورجوہرٹاون میں دھماکہ:بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا پلان تھا:تہلکہ خیزانکشافات سامنےآگئے

لاہور:لاہورجوہرٹاون میں دھماکہ:بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا پلان تھا:تہلکہ خیزانکشافات سامنےآگئے،اطلاعات کے مطابق آج لاہورمیں پروفیسرحافظ محمد سیعد کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے سے متعلق بڑے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے ہیں‌

ادھر اس حوالے سے سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کیا اوراعلانیہ کیا ہے، اس کے متعلق مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پچھلے سال جب سیکورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک ماسٹرمائنڈ گرفتارکیا تھا تواس نے بڑے خطرناک انکشافات کیے تھے

 

اس حوالے سے منظرعام پرانے والے حقائق میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ پچھلے سال لاہور سے گرفتارہونے والے را کے ماسٹرمائنڈ نے یہ تسلیم کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے اپنے ایجنٹوں کویہ ہدف دے رکھا ہے کہ وہ لاہورمیں خاص مقامات پربم دھماکے کریں اورپھراس کی ویڈیو وائرل کریں توان کوبہت ہی زیادہ معاوضہ دیا جائے گا

اس حوالے سے سوشل میڈیا پراس وقت پچھلے سال گرفتارہونے والے کی ویڈیواورڈی جی آئی ایس پی آرنے اس حوالے سے اس بھارتی ایجنٹ کی اعترافی ویڈیوبھی شیئر کی تھی

ادھرسیکورٹی حکام کا کہنا ہےکہ جیل کی سیکورٹی بڑھا دی گئی جس میں پروفیسرحافظ محمد سیعد کورکھا گیا ہے

Comments are closed.