لاہور ایجوکیشن بورڈ میں "مارشل لاء” کی مذمت، صحافیوں کی نقل وحمل پر قدغن کے خلاف احتجاج کا اعلان

0
39

لاہور: لاہور ایجوکیشن بورڈ میں "مارشل لاء” کی مذمت، صحافیوں کی نقل وحمل پر قدغن کے خلاف احتجاج کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صحافتی تنظیموں نے لاہور ایجوکیشن بورڈ میں صحافیوں کے داخلےپرپابندی کو "مارشل لاء ” قراردیا ہے ،

ذرائع کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے خزانچی ذوالفقار علی مہتو ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل سعید اختر ،ظہیر شہزاد، شبیر مغل اور مخدوم بلال نے لاہور ایجوکیشن بورڈ کے تمام دفاتر میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی اور صرف افسر تعلقات عامہ کے دفتر تک محدود کرنے کو "مارشل لاء ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں داخلہ کا حق ہر شہری کا ہے

ان کا کہنا تھاکہ صحافیوں کو تو حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے ذریعے شناختی کارڈز جاری کرکے تمام سرکاری دفاتر تک رسائی کی گارنٹی فراہم کی ہے جس کی بورڈ کے چیئرمین نے نوٹیفیکشن جاری کرکے شدید خلاف ورزی کی ہے۔

ان راہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر یہ نوٹیفیکشن واپس نہ لیا گیا تو پی ایف یوجے لاہور کے ایجوکیشن کمیشن رپورٹرز کے شانہ بشانہ لاہور پریس کلب اور دیگر تنظیموں سے مل کر وزیر اعلٰی پنجاب کے سامنے موثر احتجاج کرے گی اور اس آمرانہ اقدام کے خلاف بورڈ دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

Leave a reply