بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں مقرر

بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا
0
41
bushra imran

بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا معاملہ ،بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں مقررکر دی گئی

جسٹس محمد امجد رفیق بشری بی بی کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کریں گے ،ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کازلسٹ جاری کردی ۔جس کے مطابق جسٹس محمد امجد رفیق ، بشری بی بی کی درخواست پر 19 جون کو ریگولر کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے عدالت نے آئی جی بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں عدالت نے چیئرمین نیب سے بشری بی بی کیخلاف ریفرنسزکے متعلق رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے بشری بی بی نےاپنے خلاف مقدمات کی تفصیل حاصل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 21 جون کو اپیل پر سماعت کرے گا رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے عدالت نے ایم این ایز کو بحال کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کررکھا ہے اپیل میں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے سیکرٹری قومی اسمبلی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیئے

آئین کے  آرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق
بشریٰ بی بی نے اہنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے  آرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے ،شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کا قانونی حق ہے عدالت بشری بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Leave a reply