لاہور چیمبر کاتاجر برادری کے حقیقی تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ

لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے تاجر برادری کے حقیقی تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کےا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر ریونیو ٹارگٹ سمیت دیگر اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعد سے اب تک صنعتی و تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں ، کاروباری حجم سکڑ رہے ہیں اور تاجروں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے، پالیسیوں میں ترامیم کے ذریعے تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جائیں ‘ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام، زیادہ پیداواری لاگت، غیرموافق کاروباری ماحول اور دیگر بہت سے مسائل کی وجہ سے معیشت سکڑ رہی ہے، انڈسٹری اور تجارت متاثر ہورہی ہے، ایسی پالیسیاں وضع اور موجودہ پالیسیوں میں ترامیم جو کاروبار دوست ماحول پیدا کےا جا نا چاہئے جو صنعت و تجارت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں ‘انہوں نے مطالبہ کےا کہ حکومت خریداروں کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط واپس لے اور فکسڈ ٹیکس کی کیٹیگریز کو فائنل کرے تاکہ تاجروں کو ریلیف ملے‘لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے پسماندگی سے نکل کر معاشی استحکام حاصل کیا، پاکستان میں بھی معاشی لیڈر بننے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ 1600 ;200;ءٹمز پر ڈیوٹی زیرو کی لیکن دوسری طرف تین ہزار ;200;ءٹمز پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی جس کی وجہ سے مصنوعات مہنگی اور مقامی صارفین کی قوت خرےد مےں کمی آئی‘ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سے وابستہ سیکٹرز کے لیے زیر وریٹنگ کی سہولت کے خاتمے سے بر;200;مدی شعبہ متاثر ہوا ہے، حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اعتماد سازی نہ ہو ۔

Shares: