لاہور:ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات کا خطرناک اشتہاری گرفتار،اطلاعات کے مطابق ایک معروف ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات کا خطرناک اشتہاری گرفتارکرلیا گیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس قاتل کوگرفتارکرنے میں بڑی محنت کی گئی

ایس پی سی آئی اے کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات سمیت پولیس مقابلوں اور اقدام قتل کےخطرناک اشتہاری ملزم سرفراز کو پولیس نے بڑی تکنیک سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سرفراز کئی سالوں سے پنجاب کے اضلاع نام تبدیل کر کے مفروری کی زندگی بسر کر رہا تھا،اشتہاری ملزم کو مختلف معلومات سمیت دن رات کی محنت کے بعد گرفتار کیا گیا،

ایس پی سی آئی اےکے مطابق ملزم نے قتل کی 2وارداتوں میں 6افراد کو قتل کیا اور بعد ازاں پولیس مقابلہ بھی کیا ،ملزم قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا،

ایس پی سی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر ڈویژن میاں شفقت محمود نے ہمراہ ٹیم ملزم کو گرفتار کیا،

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی طرف سے سی آئی اے صدر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے اورپولیس کارکردگی کوسراہا گیا ہے

Shares: