شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری ، یاسمین راشد کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ملاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے شاہ محمود کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ دینے کی درخواست پر سماعت کی ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، خدشہ ہے کہ 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود کو گرفتار کرلے گی
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد والد کے خلاف درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائے عدالت شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے .
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، گلبرگ میں عسکری ٹاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،سیاسی رہنما اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی ،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،اعجاز چوہدری مقدمہ نمبر 1271 میں جوڈیشل ہوچکے ہیں ،عدالت اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جناب اعجاز احمد بٹر صاحب نے سماعت کریں گے ،عدالت نے درخواست ضمانت پر ہراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو