لاہور:دارالشفقت سعد رضوی کا ولیمہ:یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا:ایک اوربھی ولیمے کاذکرکرگئے سعد رضوی،اطلاعات کے مطابق لاہور میں یتیم بچوں کے مسکن دارالشفقت میں اس وقت دعوت ولیمہ جاری ہے اور اس ولیمہ کی اہم تقریب سعد رضوی کا بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا ہے
کسی کا ایسا عظیم لیڈر ہے تو لاۓ سامنے
جانم سعد حسین رضوی💪💪 pic.twitter.com/6LEJmcWwvq— Khaki Badshah (@BadshahKhaki) February 6, 2022
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دعوت ولیمہ میں بڑی تعداد میں لوگ شریف ہوئے ہیں ، جس پر سعد رضوی نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ وہ تو اپنے ولیمہ کا کھانا یتیم بچوں کے ساتھ مل کر کھا رہا ہوں باقی جو احباب تشریف فرما ہیں وہ اپنے اپنے انداز سے کھانا کھالیں ،
اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ولیمہ جو یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھا رہا ہوں یہ میری طرف سے ہے اور جو عامتہ الناس کےلیے ولیمہ ہے وہ میرے چاہنے والوں کی طرف سے ہے ، اس موقع پر تما شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہیں
یہاں اس تقریب میں میڈیا اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور اس دعوت ولیمہ کے سارے انتظامات تحریک لبیک کے کارکنان بڑے شوق سےکررہےہیں