باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس کی موت ہو گئی ہے
واقعہ تھانہ ملت پارک کی حدود میں پیش آیا، ملت پارک کے قریب نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایس پی فرحت عباس زخمی ہوئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انکی موت ہو گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس کو دو گولیاں لگی ہیں،انہیں گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس پر حملہ کرنیوالا ملزم اکیلا تھا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا،
سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ، سی سی پی او نے حکم دیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتل کو ٹریس کیا جائے،
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم پیدل گاڑی تک گیا، فرحت عباس گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ملزم نے گولیاں چلا دیں#baaghitv #pakistan #lahore #crime https://t.co/AEsXfsUGN4 pic.twitter.com/PEPIs55yst
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 1, 2023
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم پیدل گاڑی تک گیا، فرحت عباس گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ملزم نے گولیاں چلا دیں، سابق ایس پی فرحت عباس گولی لگنے سے نیچے گرے ملزم نے پھر بھی گولیاں چلائیں، ملزم شلوار قمیض پہنے ہوا تھا، ملزم نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا
آئی جی پنجاب نے لاہور میں فائرنگ سے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کیا جائے،
ملت پارک،ریٹائرڈ پولیس آفیسر چوہدری فرحت عباس کے قتل کا معاملہ،
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا جائے وقوعہ کا دورہ،
ایس پیز،سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او کو واردات بارے بریفنگ دی،
سی سی پی او کی مقتول کے لواحقین سے ملاقات،اظہار افسوس، جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقیبن دہانی۔ pic.twitter.com/DIBhGg17Gb— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 1, 2023
ملت پارک،ریٹائرڈ پولیس آفیسر چوہدری فرحت عباس کے قتل کا معاملہ،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس پیز،سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او کو واردات بارے بریفنگ دی،سی سی پی او نے مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی، اظہار افسوس کیا اور جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقیبن دہانی کروائی.
مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ
مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم
مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت