حمزہ شہباز کی ہو گی آج احتساب عدالت میں پیشی، پولیس نے بڑی پابندی لگا دی
آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکی احتساب عدالت میں پیشی ہو گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالہ سے احتساب عدالت جانے والےتمام راستوں کوکنٹینرزلگا کربندکردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری سیکرٹریٹ چوک میں تعینات کر دی گئی ہے، احتساب عدالت جانے والے راستوں کی جانب غیرمتعلقہ افرادکا داخلہ ممنوع قراردیا گیا ہے. انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ن لیگی کارکن کو احتساب عدالت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج کیس کی سماعت کرٰیں گے، نیب کی جانب سے اب تک کی تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی.
واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی کارکنان نے احتساب عدالت میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تھا جس کا مقدمہ اسلام پورہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں عظمیٰ بخاری کو بھی نامزد کیا گیا ہے