باغی ٹی وی کے لکھاری حافظ ابتسام الحسن ٹریفک حادثہ میں چل بسے

0
54

لاہور:باغی ٹی وی کے مستقل لکھاری ممتاز عالم دین حافظ ابتسام الحسن ٹریفک حادثہ میں چل بسے, باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق حادثہ لاہور انارکلی کے قریب پیش آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نا ہوسکے ,ان کی نماز جنازہ 4 بجے ڈونگی پارک اسامہ بلاک نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی.
یاد رہے حافظ ابتسام الحسن لاہور کے علاقے شرقپور روڈ الرحمان گارڈن میں واقع حلیمہ سعدیہ مسجد میں بطور امامت و خطابت فرائض سرانجام دے رہے تھے, ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ 13 سال سال رمضان میں نماز تراویح کے فرائض سرانجام دے رہے تھے انکی پرسوز آواز سن کر لوگ خصوصی طور پر تشریف لاتے تھے اور ان کے خطبات اصلاح معاشرہ و تزکیہ نفس کے حوالے سے آگہی پر مشتمل ہوتے .اس کے علاوہ وہ قلمی میدان میں بھی خصوصی مہارت رکھتے تھے جن میں باغی ٹی وی ,روزنامہ جناح دیگر اخبارات کے لئے لکھتے رہے اور بلاگنگ کے حوالے سے پاک بلاگرز فورم کے ساتھ منسلک تھے. حافظ ابتسام الحسن تربیہ اور علم و عمل انسٹیٹیوٹ بطور دینی سکالر لیکچرز ریکارڈ کراتے رہے اور علم و عمل انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ان کی پرسوز آواز میں تلاوت بھی ریکارڈ ہوچکی ہے. ان کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا.
باغی ٹی وی میں شائع ہونے والے حافظ ابتسام الحسن کے بلاگز:
بچے مسجد میں.. حافظ ابتسام الحسن

رمضان ماہ قرآن.. حافظ ابتسام الحسن

رمضان برکتیں, رحمتیں اور سعادتیں..حافظ ابتسام الحسن

Leave a reply