بھارت، ایک اور مسلمان کو شہید کر کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا گیا

0
52

بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف جرائم کسی طور پر تھم نہیں رہے ۔ تازہ ترین واقعہ میں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے دھومن گنج علاقے میں بدھ کو نامعلوم افراد نے 27سالہ عمران کو شہید کر دیا ۔ بعد ازاں اس کی شناخت چھپانے کے لیے اس کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھومن گنج تھانہ علاقہ کے فوجی کالونی میں عمران (27) کی لاش صبح کے وقت لوگوں نے دیکھا۔ اس کو اینٹ اور پتھروں سے مار مار کرشہید کر دیا گیا۔ اس کی شناخت چھپانے کے لئے ملزموں نے اس کا چہرہ تیزاب سے جلا دیا تھا۔ مقتول کی جیب سے ملے موبائل کی بنیاد پر اس کی شناخت ہوئی اور پتہ چلا کہ وہ پرتاپ گڑھ کا رہنے والا عمران ہے۔

پولیس نے عمران کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی خبر دے دی ہے۔

Leave a reply