لاہورشہرجرائم کا گڑھ بن گیا:طوطا نہ دینے پر نوجوان نے کزن کو قتل کردیا
لاہور:لاہورشہرجرائم کا گڑھ بن گیا:طوطا نہ دینے پر نوجوان نے کزن کو قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق لاہور میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی، کزن، عزیز و اقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاس ہوچکے ہیں، تھانہ لیاقت آباد کی حدود پنڈی سٹاپ میں طوطا لینے پر جھگڑا ہوا، نوجوان نے چاقو کے وار کرکے 14 سالہ کزن کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق طوطا نہ دینے پر 14 سالہ لڑکے کو قریبی رشتہ دار نے قتل کردیا۔ مقتول نبیل نے پالتو طوطا دینے سے انکار کیا جس پر ملزم ندیم طیش میں آگیا اور چھریوں کے وار کردیے۔ شدت غم سے نڈھال والد کا کہنا ہے کہ انکی تو کسی سے دشمنی بھی نہیں، قتل کرنے والا بھی اپنا ہی رشتہ دار ہے۔ مقتول نبیل والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے جبکہ ملزم کی گرفتای کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ادھر ہربنس پورہ میں نوجوان نے پھندے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقوفی نے باپ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے باعث خود کشی کی۔ متوفی 30 سالہ عامر لال پل گلشن پارک کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کیا جائے گا۔
یاد رہےگزشتہ روز سبزہ زار کے علاقے کھاڑک نالے کے قریب رہائش پذیر سلمان خالد کا اپنے بڑے بھائی سلطان کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا، دونوں بھائیوں میں دفتر میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر بڑے بھائی نے سلطان ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے سلمان خالد کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔