لاہور ہائی کورٹ کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہائی کورٹ میں اب کیا ہو گا؟

0
39

لاہور ہائی کورٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی ڈائری برانچ سیل کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں کمپیوٹرائزڈ طریقہ سے کیسز کی دائر بند کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں کل سے مینیول طریقہ سے کیسز دائر ہونگے۔ متاثرہ اہلکار چیف جسٹس قاسم خان کے عملہ کے ساتھ بھی فرائض سر انجام دیتا رہا۔ چیف جسٹس قاسم خان کا اپنے تمام عملہ کو ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان ،سئینر ترین جج جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس علی باقر نجفی کی عدالتوں میں کل ڈس انفیکشن سپرے کروایا جائے گا۔ چیف جسٹس قاسم خان کل کیمپ آفس میں فرائض سر انجام دیں گے۔ باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد عملے کے تمام لوگوں کا ٹیسٹ کر لیا جائے گا۔

Leave a reply