لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے ضلعی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا نوٹس لے لیا

0
55
lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام ججوں کو انتظامی افسروں دیئے اختیارات کے معاملے پر میٹنگز کرنے سے روک دیا. ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج لاہور سمیت پنجاب کے تمام ججوں کو مراسله بھجوا دیا.

مجاز اتھارٹی نے پنجاب حکومت کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے. پنجاب حکومت نے انتظامی افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے سے قبل لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت نہیں کی. پنجاب حکومت کا لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کے بغیر انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 14 اور 37 کیخلاف ورزی ہے. پنجاب کی ماتحت عدلیہ کا کوئی بھی جج انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات تفویض ہونے سے متعلق کسی میٹنگ میں شرکت نہ کرے، مراسلہ.

Leave a reply