اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہو گئے
لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز کو مشکوک خطوط وصول ہوئے،مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد دونوں ججز نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا ، لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی،جج جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس شاہد بلال حسن کو مشکوک خط موصول ہوئے ہیں،
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خط موصول ہونے پر سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو خط ایک نجی کورئیر کمپنی کا ملازم ہائیکورٹ رسیو کروانے آیا،دونوں ججز کے سٹاف کو نجی کورئیر کمپنی کی نمائندہ کی جانب سے خط ریسو کروایا گیا
واضح رہے کہ منگل 2 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو موصول ہونے والے مشکوک خطوط میں سے دو کے اندر مشکوک پاؤڈر تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے،عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کویہ خط ایک خاتون ریشم زوجہ وقار حسین نامی خاتون نے بھیجے تھے، دو ججوں کے اسٹاف نےخطوط کھولے تو ان میں پاؤڈر تھا،خط میں ڈرانے دھما کے کے لیے مشکوک نشان بھی موجود تھا۔عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا اور خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔
8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی
عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب
جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔
ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر