لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم کیخلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہوئی سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم اور اسکے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست پر تھانہ ٹاون شپ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا. عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خود ہا وکلا کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی .مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے طارق منشا. عامر منشا. فیصل منشا. اسلم منشآ اور منشا بم کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے سید فرہاد شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے. اخراج مقدمہ کی درخواست میں تھانہ ٹاون شپ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے ۔
وکیل درخواست گزاران نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس پر درخواستگزار اور انکے اہل خانہ کے خلاف تھانہ جوہر ٹاون میں 19 فروری 2018 کو مقدمہ درج ہوا مقدمہ میں انکے والد منشا بھائی فیصل منشا ۔طارق منشا عاصم منشا اور غلام عباس بطور ملزمان شامل کیے گئے ۔ان پر لوگوں کی پراپرٹی کو زبردستی قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کر لیا ۔سپریم کورٹ کے حکم پر انکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے اور انکو گرفتار کر لیا گیا مقدمہ کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبدالقیوم کی عدالت میں چلا ۔پراسیکیوشن عدالت میں اپنا کیس ثابت نہ کر سکی انسداد دہشت گردی کے جج نے 7 نومبر 2019 کو اس سمت تمام اہل خانہ کو باعزت بری کر دیا تھا. ٹرائل کورٹ میں ان پر پراپرٹی قبضہ کرنے کا الزام ثابت نہیں ہوا.ٹرائل کورٹ نے اسکی اور تمام بیٹوں کو ضمانت پر رہا کر رکھا ہے. عدالت تمام فیملی ممبران کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے.
لاہور میں جرائم میں اضافہ، منشا بم کے بیٹے گرفتار،کیا ہوا برآمد؟