لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

0
47

لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار رمضان شوگر ملز نے این او سی کے حصول کیلئے تمام شرائط پورا کی ۔ سیاسی بنیادوں پر این او سی جاری نہیں کیا جا رہا ۔رمضان شوگر ملز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے اور تمام قوانین کو پورا کررہی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے کہا پہلے محکمہ ایکسائز کا موقف سن لیں پھر حکم جاری کریں گے۔ آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ مرکزی کیس میں ابھی جواب داخل کرانا ہے اس کا انتظار کرلیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیگر ممالک میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے پر نقصان کا معاوضہ دیا جاتاہے۔

Leave a reply