لاہور ہائیکورٹ نے کس بات پر سیکرٹری ایکسائز کو طلب کر لیا

0
48

لاہور ہائیکورٹ نے کس بات پر سیکرٹری ایکسائز کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ، نمبر پلیٹ اور گاڑیوں کے موٹر گاڑیوں کے کاغذات جاری نہ کرنے پر محکمہ ایکسائز کے خلاف کیس کی سماعت

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےای چالان کے اطلاق اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی.

عدالت نے منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن ، چیف سیکرٹری اور پپرا بورڈ سے نمبر پلیٹ اور کاغذات جاری کرنے کے حوالے سے رپورٹس طلب کر لی .عدالت نے اسمارٹ کارڈ جاری کرنے والی کمپنی ان-باکس بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.عدالتی حکم پر سیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی، ڈی جی ایکسائز اور سربراہ سیف سٹی اتھارٹی پیش ہوتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ
سیف سٹی پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی جا رہی ہے. ہم خودکار نظام کے ذریعے پڑھی جانے والی نمبرز پلیٹس بنا رہے ہیں.

ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے نئی نمبرز پلیٹس کا ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے.نئی نمبر پلیٹس کا ٹھیکہ دینے کے لئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ منصوبہ بنانے جا رہے ہیں جس میں منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کو آن بورڈ لیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ہمیں تین ماہ چاہئے ہوں گے نئی نمبر پلیٹس کا کام شروع کرنے کا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایکسائز سے استفسار کیا کہ نئی نمبر پلیٹس کب سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گی.. سیکرٹری ایکسائز نے جواب دیا کہ نئی نمبر پلیٹس کی پروڈکشن شروع کرنے کے لئے چھ ماہ تک درکار ہوں گے. اس وقت سترہ لاکھ نمبر پلیٹس کے کیسسز پینڈنگ ہیں. ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ہم نے کہہ دیا ہے کہ جس کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹس نہیں انہیں نہ پکڑیں. اس وقت پانچ لاکھ تیس ہزار سمارٹ کارڈز پینڈنگ ہیں.کمپیوٹر نمبر پلیٹ کا مقصد تھا گاڑی کی شناخت، سیکورٹی فیچرز اور ٹرایفک قوانین کی پاسداری تھی.

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب محکموں کے درمیان اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کریں. آئی جی پنجاب کو لکھ دیا ہے کہ پورے پنجاب میں جس شخص کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ نہیں اس کو پکڑا نہیں جائے.اگر گاڑی کا مالک گاڑی نہیں چلا رہا تو ای چالان اس کو کیوں جائے، شہریوں نے نمبر پلیٹ اور کاغذات کے لیے دو دو سال قبل پیسے جمع کرواے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کہ محکمہ ایکسائز نے رقم کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹ اور کاغذات نہیں جاری کیے ،محکمہ نے سرکاری طور پر نمر پلیٹ کا اجرا بھی نہیں ہو رہاہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کروڑوں روپے اکٹھے کرنے کے باوجود نمر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے،

ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 13 فروری تک ملتوی کر دی

Leave a reply