لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار
لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار
باغی ٹی وی : پولیس کے اس چہرے سے شائد تھوڑے لوگ واقف ہیںکہ 32سالہ نسیم بی بی اور2سالہ معصوم بچی بردہ کو تلاش کرکے ورثا ء کے سپردکردیا۔ ہنجر وال کی رہا ئشی نسیم بی بی اپنے خاوند سے ناراضگی کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
شاہدرہ کی رہا ئشی 2 سالہ بردہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے راستہ بھٹک کر گم ہو گئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں نے گمشدگان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تلاش کیا۔ورثاء نے تھانہ جات میں اغواء کے مقدمات درج کروارکھے تھے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پو لیس ٹیمز کو اس کارکردگی پر شاباش دی .