لاہور اقبال ٹاؤن پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کی زیرنگرانی فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا۔ایس ڈی پی اوز نواں کوٹ۔اقبال ٹاؤن اور ایس ایچ اوز فلیگ مارچ میں شامل۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ماسک نہ پہننے اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔

عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ کورونا وباء کے حوالےسے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں بصورتصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تھانہ جات کی گاڑیاں بھی فلیگ مارچ میں شامل۔فلیگ مارچ مسلم ٹاؤن دفتر ایس پی اقبال ٹاؤن سے شروع ہو کروحدت روڈ سے ہوتا ہوا۔۔

بھیکے وال موڑ۔دبئی چوک۔سکیم موڑ۔یتیم خانہ چوک۔سمن آباد موڑ۔ڈبل سڑکاں۔بند روڈ ساندہ۔بابو صابو۔نیازی اڈا سے ہوتا ہوا کریم بلاک سے واپس وحدت روڈ مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوا۔ڈولفن۔پولیس ریسپانس یونٹ،تھانوں کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں شامل۔لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح الرٹ ہے۔

فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا،شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،۔شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔

Comments are closed.