بالآخرلاہور جوہرٹاون دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا:تین دہشت گرد نامزد

لاہور:بالآخرلاہور جوہرٹاون دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا:تین دہشت گرد نامزد،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں 3 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹرعابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔

درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”376203″ /]

قبل ازیں محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا کرنے والی ڈیوائس کو گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کيلئے وہیکل بیسڈ ایکسپوزیو ڈیوائس استعمال ہوئی۔ دھماکےمیں کئی میٹر دور جا کر گرنے والا پرزہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا ہے۔ دھماکا ہوتے ہی گاڑی کی سسپنشن وقوعہ سے کئی میٹر دور جاگری تھی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دن ساڑھے 11 بجے ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، جب کہ 23 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے اور حملے کی جگہ سے صرف چند قدم کے فاصلے پر ہے۔

دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 10 سے 15 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ دھماکا خیز مواد غیر ملکی ساختہ کا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا۔ جب کہ استعمال ہونے والی ڈیوائس پلانٹ کرنے سے پہلے علاقے کی ریکی بھی کی گئی تھی۔حملہ آوروں اور سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے علاقے کی جيو فينسنگ شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.