لاہور میں‌ پیپسی روڈ ہربنس پورہ روڈ سے عبداللہ نامی 4 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق معصوم عبداللہ دوپہر ایک بجے سے لاپتہ ہے. یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبداللہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا کچھ وقت بعد جب عبداللہ گھر واپس نا پہنچا تو والدین نے گلی میں آکر ڈھونڈنا شروع کر دیا لیکن عبداللہ اپنے والدین کو کہیں نظر نہیں آیا. اس افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ میں غم اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. بچے کے اہل خانہ اور محلہ داروں نے ہر طرف ڈھونڈا لیکن عبداللہ نہیں‌ ملا۔

عبداللہ کے ساتھ کھیلنے والے بچوں سے جب محلہ داروں نے پوچھا تو بچوں کا کہنا تھا کہ کوئی سفید کپڑے پہنے آدمی عبداللہ کو پکڑ کے لے کر جا رہا تھا۔ جب 4 گھنٹے گزرنے کے بعد عبداللہ کا کچھ پتہ نہیں چلا تو علاقہ مکینوں نے ہربنس پورہ روڑ بلاک کر کے احتجاج کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ جلد از جلد عبداللہ کو ڈھونڈا جائے۔ احتجاج کے دوران موقع پر ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی ناصر گل اور گلدشت چوکی انچارج شاہد رفیق گجر پہنچ گئے اور اہل خانہ کو حوصلہ دیا اور جلد از جلد ملزمان کو پکڑا جائے گا اور عبداللہ کو ڈھونڈا جائے گا۔

عبداللہ نامی بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے.

Shares: