پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،

شہری شیخ محمد لطیف شاہد نے ایڈووکیٹ احمد عبداللہ ڈوگر کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں عدالت میں کہا گیا کہ پٹرول میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرائے کم نہیں کئے مہنگائی کے ان دنوں میں عام عوام مشکلات کا شکارہے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کے حوالے سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ طور پر کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں، سب نے من مرضی کا راج قائم کر رکھا ہے،بس کنڈکٹرز کی مسافروں کے ساتھ بد تہذیبی بھی بڑھ گئی، کرایوں میں سرکاری اعلان کے بغیر اضافہ پر احتجاج کرنے والے مسافروں کو ویگن سے اُتار دیا جاتا ہے،سٹوڈنٹس کو بھی منی ویگن میں کوئی رعائت نہیں دی جارہی،موٹروہیکل آرڈیننس کے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ کسی بھی گاڑی میں آویزاں نہیں ہے،

درخواست میں عدالت میں کہا گیا کہ ٹھوکر سے مانگا کا کرایہ گورنمنٹ کے کرایہ نامہ میں 18 روپے 72پیسے ہے جبکہ 80روپے وصول کیا جا رہا ہے، پھولنگر کا کرایہ 31 روپے 20 پیسے کی بجائے 120 سے 150روپے وصول کیا جا رہا ہے،جمبرکا کرایہ37روپے40پیسے کی بجائے200روپے،وصول کیا جا رہا ہے، پتوکی کا کرایہ49 روپے 92 پیسے کی بجائے250 روپے روپے وصول کیا جا رہا ہے، اوکاڑہ کا کرایہ84روپے24پیسے کی بجائے300روپے وصول کیا جا رہا ہے،محکمہ کی عدم توجہی اور چیک اینڈ بیلنس کانہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،شہریوں کو سستی اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔عدالت پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو فوری طورپر کم کرنے کا حکم دے،

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

Shares: