لاہور کی 3 احتساب عدالتوں کو خالی کرا کے تالے لگا دیئے گئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور کے حکم پر 3احتساب عدالتیں خالی کرا لی گئیں ،عدالتی ریکارڈ کو تھیلوں میں بند کرکے کمرےکو تالے لگائے گئے-
کورٹس میں شہبازشریف،حمزہ شہباز ،خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم کیسز تھے ،رپورٹس کے مطابق تینوں احتساب عدالتوں میں گزشتہ 3 ماہ سے ججز کی تعیناتی بھی نہیں ہوئی-
لاہور کی 5 احتساب عدالتوں میں صرف 2 فعال ہیں –
واضح رہے کہ لاہورسیشن کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس سے احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم دیا تھا اس حوالے سے وکلا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل ہوتی ہیں تو کام زیادہ متاثر ہوگا-
وکلا کا کہنا تھا کہ احتساب عدالتوں کو ہائیکورٹ یا سیشن کورٹ کےقریب منتقل کیا جائے دوسری جانب رجسٹرار احتساب عدالت نے وزارت قانون کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا تھا کہ تینوں احتساب عدالتوں میں اہم سیاسی شخصیات کے کیسز کا ریکارڈ موجود ہے –