لاہور کی بجائے کراچی کی ٹی وی کی اداکارائیں فلموں میں کام کرکے اپنی شناخت بنا رہی ہیں روبی انعم

0
51

سٹیج سے جہاں بہت سارے اداکاروں نے نام بنایا وہیں روبی انعم بھی کسی سے کم نہیں‌ہیں انہوں نے سٹیج سے خوب شہرت کمائی، سٹیج کی اگر بات کی جائے اور ان کا ذکر نہ ہو ایسے نہیں ہو سکتا. روبی انعم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لاہور کی بجائے کراچی کی ٹی وی کی اداکارائیں فلموں میں کام کرکے اپنی شناخت بنا رہی ہیں. لاہور کی اداکارائوں کو بھی آگے آنا چاہیے. کراچی ہو یا لاہور ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے. ماہر ہ خان ہمارے ملک کی ایک بڑی اداکارہ ہیں انہوں نے مولاجٹ میں‌مکھو کا کردار کرکے حد درجہ شہرت سمیٹی ہے. اسی طرح‌سے اور بھی ہیروئینز ہیں جو پاکستان کا نام انٹرنیشنل لیول پر روشن کررہی ہیں . روبی انعم نے کہا کہ شوبز انڈسٹری خصوصی طور پر فلم انڈسٹری کی بحالی

میں‌سینئیر اداکارائوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے. اداکارہ ریشم میرا ریما وہ اداکارائیں ہیں جنہوں نے نوے کی دہائی میں بننے والی فلموں میں کام کیا اور ان کی فلمیں اس وقت شائقین شوق سے دیکھتے تھے. انہیں چاہیے کہ یہ اب آگے آئیں اور فلمی صنعت کی بحالی اور اسکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں . روبی انعم نے کہا کہ آج بھی سٹیج پر اچھا کام ہو رہا ہے فیملیز ڈرامہ دیکھنے کےلیے آتی ہیں.

Leave a reply