لاہور میں نجی اکیڈمی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد
لاہور میں نجی اکیڈمی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد
باغی ٹی وی:لاہور میں چند دنوں میں اندھے قتل کا دوسرا واقعہ لاہور میں نجی اکیڈمی کے واش روم سے طالب علم کی لاش ملی ہے، نوجوان سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔
مسلم ٹاؤن کی نجی اکیڈمی سے ملنے والی لاش کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو نواں کوٹ کا رہائشی تھا اور گزشتہ رات سے لاپتہ تھا۔ آج جب اکیڈمی کھولی گئی تو اس کے واش روم میں نوجوان کی لاش موجود تھی۔
پولیس کے مطابق متوفی نعیم کے جسم پر کوئی تشدد کا نشان موجود نہیں ہے تاہم مقتول کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہےکہ لاہور کےعلاقےشاہدرہ سے چند روز قبل اغوا ہونےوالے بچے کی لاش پڑوسن کےصندوق سےبرآمد کرلی گئی ہے۔لاہور پولیس کےمطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نےبچےکوقتل کرکےاس کی لاش اپنے صندوق میں بند کررکھی تھی۔پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچےکومنہ پرکپڑاڈال کرقتل کیاتھا۔
پولیس کے مطابق بچےکی لاش بر آمد کر کےقبضےمیں لے لی گئی ہےجبکہ ملزمہ کوحراست میں لےکرکارراوئی کاآغاز کردیاگیاہے۔ملزمہ خاتون زینب نےپولیس کوابتدائ بیان دیتےہوئےکہاہےکہ دس سالہ تنزیل نےکچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ نازیبا حرکات کی کوشش کی تھی ۔ جس پرمجھےاس بچے پرغصہ تھا۔پولیس کاکہناہےکہ 10 سالہ تنزیل کےاغواکامقدمہ والدین کی جانب سےتھانہ شاہدرہ میں درج کروایاگیا تھا.