لاہور کو دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچا لیا گیا

باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی ،اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ، سیکورٹی اداروں نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق دہشتگردوں کو کامیاب آپریشن کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں میں ضیا الرحمان، اشتیاق، عبدالرحمان، ملک کاشف اور نظیف اللہ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے نفرت انگیز مواد اور ٹیررازم کی رقم برآمد کرکے ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

دہشت گردوں لوگوں سے اپنی تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کررہے تھے اور نفرت آمیز میٹریل تقسیم کررہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے 40 ممنوعہ کتابیں ، دہشت گردی کے فنڈز ، کالعدم تنظیم کی رسیدیں برآمد کی گئیں ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Shares: