لاہور کو تباہی سے بچا لیا گیا، دہشت گرد گرفتار، ٹارگٹ کون تھا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

لاہور میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور کے علاقے لاری اڈہ بادامی باغ سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق افغانستان سے ہے،

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، پستول موبائل فونز اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اقلیتی رہنماؤں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد مذہبی اسکالر اور اقلیتی رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں کی ولایت خان،عبدالملک عرف عزت اللہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

گرفتاری کے بعد دونوں دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیکنگ سخت کر دی گئی ہے شہر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے

Comments are closed.