لاہورمیں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعٰوی

0
57

لاہور:سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

باغی ٹی وی : ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے آئی ای ڈی، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی سی ٹی ڈی نے فیروز والا کے علاقے گلشن بابر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا –

لاہور: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 3 دہشت گرد ہلاک سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔

افغانستان: ننگرہارمیں طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا امریکی فضائی حملہ

Leave a reply