پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کےحوالے سے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

باغی ٹی وی : اس ضمن میں لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’ قائم کردی گئی، ابتدائی طور پر 100 نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ شریک ہوئے۔

جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ…

تقریب سے خطاب میں عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک ہر گھر میں عمران خان کا ووٹ بینک موجود ہے۔

تقریب کا انعقاد رہنما پی ٹی آئی میاں عباد فاروق کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاف فورس وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس کے چیف کمانڈر پنجاب میاں عباد فاروق ہوں گے۔

دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا خفیہ پلان کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے بھی متبادل پلان تیار کرلیا ہے لانگ مارچ کے شرکا اور ہراول دستے کو کہاں کہاں رکھا جائے گا؟ اننتظامیہ نے ان مقامات کی نشاندہی کرلی۔ ان مقامات میں پاکستان تحریک انصاف کے فارم ہاؤسزز اور دیگر اہم مقامات جیسا کہ پنجاب ہاؤس، کے پی ہاؤس، کشمیر ہاؤس اور بنی گالا ہاؤس شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے جس کے لیے اسپیشل برانچ نے یونین کونسل کی سطح پر فہرستیں تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کو فنانس کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔ فہرستوں میں 1 کروڑ روپے اور اس سے زائد فنڈنگ کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ فہرستوں میں شامل تمام افراد کو تھانے طلب کرکے نقص امن کی ضمانت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے ڈی پی او کی تعیناتی،چاق و چوبند دستے کی سلامی

30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے جن پر یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے سیکیورٹی پلان کے تحت 30 ہزار کے قریب اہلکاراسلام میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مد میں یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے اگر ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پرپہنچ گئے تو اسکولوں و کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ڈی جی خان : ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ہلڑ بازی ، ہاتھا پائی، تھپڑوں کی آزادانہ…

ممکنہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی،پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں عمران خان اپنے مختلف جلسوں میں بار بار عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیار رہنے کا کہہ رہے ہیں۔ دوسری طرف وفاقی حکومت جس انداز سے اسلام آباد میں کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے تو یوں لگ رہا ہے کہ اگلے چند دِنوں کے اندر اندر عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Shares: