لاہور میں پولیو مہم کا آغاز، پولیو ٹیموں کی پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.

0
59

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں پولیو ٹیموں کی پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا. پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ والدین بھی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت دوسرے روز کی پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے آلائیڈ افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی کو دوسرے روز کی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر محمد صدیق، اے ڈی سی جی لاہور شاہد کاٹھیا، ڈی ڈی او ہیلتھ لاہور، یونسیف اور ڈیلبیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر میں آوٹ فال روڑ سے پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز میں سے دو کا رزلٹ منفی آنا خوش آئند ہے.
پولیو ٹیموں کی کارکردگی سے مثبت نتائج انا شروع ہوگئے ہیں.

آٹھ روزہ پولیو مہم میں شہر کی 87 حساس یونین کونسلز میں پولیو کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے. ان میں کریم پارک، بلال گنج، انار کلی، داتا دربار، گولمنڈی، قلعہ گجر سنگھ ور اندرون شہر علامہ اقبال زون کی یونین کونسلز شامل ہیں. آج دوسرے روز بھی پولیو کی ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا.

Leave a reply