لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز کورونا کی بھارتی قسم کے ہیں محکمہ صحت پنجاب

لاہور-میں-رپورٹ-ہونے-والے-70-فیصد-کیسز-کورونا-کی-بھارتی-قسم-کے-ہیں-محکمہ-صحت-پنجاب #Baaghi

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں –

باغی ٹی وی : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 73 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا گزشتہ 15 روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تجزیہ کیا گیا۔ لاہور میں ڈیلٹا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاوَ 100 فیصد زیادہ ہے لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد پہنچ گئی ہے ڈیلٹا ویرینٹ سے بچاوَ کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے۔

Comments are closed.