لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک ختم ہو گیا

0
42

لاہور میں تین روزہ رنگا رنگ” برائیدیل کٹیور ویک “اختتام پزیر ہوگیا ہے ، تیسرے اور آخری روز کے پہلے شو کا آغاز شمشہ ہاشوانی کی خوبصورت کلیکشن ”جان ادا“ سے ہوا۔ ان کے بعد ” احسنز مینز وئیر “کی خوبصورت اور دیدہ زیب کلیکشن پیش کی گئی۔ ”آب رواں“ یعنی بہتے ہوئے پانی کے عنوان سے پیش کیا جانے والا یہ مجموعہ اپنے نام کا عکاس تھاجس کے بعدشیبا کپاڈیہ نے اپنا انتخاب بعنوان ”سرور“ پیش کیا۔اس کے بعد شکیلز کے ذیشان اور دانش کا انتخاب بعنوان جھل مل پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ہمایوں عالمگیر نے اپنا انتخاب‘دی ریڈکارپٹ لائن‘ پیش کیا جب کہ مہدی نے اپنا انتخاب ”آزادی“کے عنوان سے پیش کیا۔رضوان بیگ نے اپنا انتخاب بعنوان” جشن “پیش کیا۔تیسرے اور آخری روز جو سلیبرٹیز

شوسٹاپر بنیں ان میں شہروز سبزواری، رابعہ بٹ، صحیفہ جبار، تابش ہاشمی،کیف خلیل،مہرین سید، ثنا جاوید ، رابعہ بٹ کا نام شامل ہے ۔ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے شمسہ ہاشوانی کیلئے ریمپ پر واک کی ، جیسے یہ دونوں ریمپ پرآئے تو ہال میں بیٹھے لوگوں نے زور دار تالیاں بجائیں اور ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا ۔ اہم بات یہ ہے کہ تابش ہاشمی اور عمر عالم بھی شوسٹاپر بنے ان دونوں نے ہمایوں عالمگیر مینز وئیر کے لئے ریمپ پر واک کی ۔یوں خوبصورتی اور رنگ سمیٹے برائیڈل کٹیور ویک ختم ہو گیا.

Leave a reply