پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے شدید گرمی پڑ رہی تھی اور درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہا تاہم آج پنجاب کے مختلف شہروں میںبارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پنجاب کے شہر لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس کے گرمی سے پریشان شہر یوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ لاہور کے علاقوں مال روڈ ،ہال روڈ ،قلعہ گجر سنگھ ،جیل روڈ ،وحدت روڈ ، ٹاون شپ اور جوہر ٹاﺅن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ہارون آباد ،فورٹ عباس ،ننکانہ ،شیخوپورہ ،سانگلہ ہل ،مانا نوالہ، حافظ آباد، مریدکے، کامونکے، گوجرانوالہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے. گزشتہ روز مغرب سے پہلے ہی تیز ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا اور کچھ دیر کیلئے اندھیرا سا چھایا رہا.