لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن
باغی ٹی وی :لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم کو 83روز مکمل ہوگئے. خصوصی مہم کے دوران میں 989 پیشہ وربھکاری گرفتار،506 مقدمات درج۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطاق گرفتار گداگروں میں 440مرد،547 خواتین جبکہ02 خواجہ سراء شامل۔
شاہراؤں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے 221بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بھی کیا گیا۔سول لائنزڈویژن پولیس نے68،کینٹ 94 اوراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے56مقدمات درج کئے۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 141،سٹی 53اور صدر ڈویژن پولیس نے 94 مقدمات درج کئے۔لاہور پولیس،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں سے بھکاری مافیا کا تدارک کریں۔بچوں کو اس گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔شاہراہوں،چوراہوں اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائیاں کریں۔
۔۔۔۔۔۔








