لاہور میں آج فلم ٹچ بٹن کی پریس کانفرنس ہوئی ، پریس کانفرنس میں فرحان سعید ، عروہ حیسن ، قاسم علی مرید نے شرکت کی . جبکہ فیروز خان اور ایمان علی پریس کانفرنس میں دکھائی نہیں دئیے جبکہ سونیا حسین زرا تاخیر سے پہنچیں. کاسٹ نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ اس کی کہانی کافی الگ ہے اور اس میں ہر وہ چیز ہے جو آڈینز دیکھنا چاہتی ہے. عروہ حسین نے کہا کہ بطور پرڈیوسر میری پہلی فلم ہے میں نے اس میں جی جان لگا کر محنت کی ہے اور میں نے کیا میری ٹیم سے جڑے ہر ممبر نے جم کر محنت کی ہے . ڈائریکٹر قاسم علی مرید نے کہا کہ ہم نے
محنت کرکے اب فلم آپ کے حوالے کر دی ہے اب آپ لوگ دیکھ کر بتائیں گے کہ ہم نے کیسا کام کیا ہے. پریس کانفرنس میں عروہ حسین سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے سونیا حسین کو پیسے دے دئیے ہیں تو انہوں نے کہا کہ معاملات حل ہو چکے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے. دوسری طرف فرحان سعید کا کہنا تھا کہ یہ وقت سینما کے لئے بہت اچھا ہے. انہوں نے کہا کہ مولا جٹ کی کامیابی نے دوسروں کے لئے بھی راستے کھولے ہیں کم از کم اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان میں فلمیں نہیں بنتیں.