لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف سکیموں میں واقع کمر شل اور رہائشی پلاٹ مجموعی طور پرچار کروڑ84لاکھ اور49ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے -پلاٹ نمبر137بی بلاک اے جوہر ٹاﺅن کاکمرشل پلاٹ 24لاکھ 75ہزار روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر137ڈی بلاک اے جوہرٹاﺅن کا کمرشل پلاٹ
23لاکھ14ہزارروپے میں نیلام ہوا۔

پلاٹ نمبر204ای بلاک احمد یار مصطفی ٹاﺅن کا کمرشل پلاٹ 69لاکھ 12ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر310ای شہباز بلاک مصطفی ٹاﺅن کاکارنر کمرشل پلاٹ 32لاکھ28ہزار میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر496بلاک ای تاج پورہ کا کارنر پلاٹ 47لاکھ 60ہزار میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر496اے بلاک ای تاج پورہ 39لاکھ 95ہزار روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر496بی بلاک ای تاج پورہ 40لاکھ 61ہزار میں نیلام ہوا۔

پلاٹ نمبر851/5بلاک ایف جوبلی ٹاﺅن 63لاکھ 72ہزار روپے میں نیلام ہوااورپلاٹ نمبر851/6جوبلی ٹاﺅن 67لاکھ26ہزار روپے میں نیلام کیا گیا۔ ایل ڈی اے کی مختلف ہاﺅسنگ سکیموں میں کمر شل و رہائشی پلاٹوںکا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاﺅن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ ،ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی-

نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند70حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا –

Shares: