لاہور؛ مزید بارشوں بارے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

0
38

لاہور؛ مزید بارشوں بارے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا.

28 سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے. پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں منگل کو ملک میں داخل ہونگی جو 31 مارچ تک موجود رہیں گی۔28 سے31 مارچ کے دوران لاہور ، اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے

منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی بادل برسیں گے. ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں بالخصوس گندم اور کمزور انفرسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ ہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ فصلوں کی آبیاری کریں۔28 سے 31 مارچ کو موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان کےپہاڑی علاقوں اور اسلام آباد /راولپنڈی کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اسی دوران لاہور ، اسلام آباد/راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر ٓاب ٓآنے کا بھی خدشہ ہے۔ مری میں برفباری اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کا امکان ہے۔ مسافر حضرات اور سیاح خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں. ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Leave a reply