لاہور میں دو لڑکیوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

لاہور میں دو الگ الگ واقعات میں دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، پہلا واقعہ تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا جہاں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی، لڑکی کے والد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ ملزم بابر حسن نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے، ملزم ہمارے گھر میں داخل ہوا اور طلاق یافتہ 17 سالہ لڑکی کی بیٹی کو یرغمال بنا کر ملزم نے اسکے ساتھ زیادتی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، ملزم اب بھی دھمکیاں دے رہا ہے، تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے،

زیادتی کا دوسرا واقعہ تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں پیش آیا جہاں دو ملزمان مزمل اور اکرم نے ملکر بیس سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور اسے ویران بلڈنگ مین لے جا کر زبردستی اجتماعی زیادتی کی، واقعہ کے بعد لڑکی تھانے گئی تو پولیس نے اسکی ایک نہ سنی، واقعہ کو تین ہفتے گزر گئے ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا، لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں،پولیس والے بھی مقدمہ درج کرنے کی بجائے کہتے ہیں کہ صلح کر لو، لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں سزا دی جائے، متاثرہ لڑکی نے آئی جی پنجاب،سی سی پی او لاہور سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

قبل ازیں انویسٹی گیشن پولیس گوالمنڈی نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ زر افشاں نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزمہ گھروں میں مانگنے کے بہانے داخل ہوتی اور قیمتی اشیاء چورا کر رفو چکر ہو جاتی تھی،ملزمہ زر افشاں سے 12لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

Shares: