باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی بادل برسے، موسم جہاں خوشگوار ہوا وہیں سڑکیں بند، تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، دفاتر جانیوالوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،دیواریں اور چھتیں گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی ہے،
لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع ہسپتال کی دیوار گرنے سے 11 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 شدید زخمی ہوئےریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا۔ دیوار کے ساتھ ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین بیٹھے ہوئے تھے کہ بارش کی وجہ سے بوسیدگی کا شکار ان پر گر گئی دوسری جانب چونگی امرسدھو میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور تین بچے جاں بحق ہوگئے ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے 10 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ جاوید، چار سالہ ایمن، چھ سالہ زارا اور آٹھ سالہ اذان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 10 سالہ کائنات کے نام سے ہوئی
لاہور شہر میں دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک رہی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پربارش تھمتے ہی بروقت اور تیز رفتار آپریشن شروع کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ نکاسی آب کے پوائنٹ کلئیر کر کے فوری آپریشن شروع کیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے لکشمی اور گنگا رام ہسپتال کے علاقوں میں آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے راستے میں رک کر اے سی سٹی اور ریسکیو ٹیم کو مزنگ ہسپتال میں بروقت رسپانس پر شاباش دی۔اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا قذافی اسٹیڈیم میں نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کر رہے تھے۔اے سی شالیمار شرینہ جنجوعہ یو ای ٹی اور جی ٹی روڈ کے علاقوں میں نکاسی آب آپریشن کروایا۔اے سی رائے ونڈ خرم حمید ستو کتلہ اور رائے ونڈ میں،اے سی کینٹ محمد مرتضی والٹن روڈ اور صدر میں،اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ فیصل ٹاؤن کوٹھا پنڈ اور ٹاؤن شپ کے علاقوں میں خود آپریشن کی نگرانی کی
شہر میں تیز بارش کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان جمعرات کے روز فیلڈ میں موجود رہے اور مختلف شاہراہوں اور کلمہ چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کے جلد از جلد نکاس کیلئے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں، محکموں کے سیکرٹریز کو بھی انڈر پاسز اور ڈسپوزل سٹیشنوں کا معائنہ کر نے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے حکم دیا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اورنشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے مزید پمپس نصب کئے جائیں۔چیف سیکرٹری نے مسلسل بارش کے باعث پیدا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے سے متعلق احکامات بھی جاری کئے
ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر بارشی علاقہ جات میں ریسکیو ہائی الرٹ ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں حالیہ بارش سے پنجاب بھر میں 16 اموات اور 26 افراد زخمی رپورٹ ہوئے ہیں، باڈیز کو ملبے سے نکالنے کیساتھ، زخمی لوگوں کو فوری قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے 11 اموات اور 20 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں 11 الیکٹرک شاک ایمرجنسیز میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں دیوار اور مکان گرنے کے 7 واقعات میں 7 اموات اور 18 لوگ زخمی ہوئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں ایک خالی پلاٹ میں ڈراؤننگ سے ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں گوجرانولہ میں مکان گرنے کے واقعہ میں 3 اموات اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، فیصل آباد میں مکان گرنے سے ایک فرد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے، جھنگ میں الیکٹرک کرنٹ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے، کسی بھی علاقہ میں ایمرجنسی کیصورت میں فوری ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا
گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر دل افسردہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، بارشوں سے پاکستان بھر میں ہونے والے نقصانات افسوسناک ہیں، بارشوں کے سبب مرنے والے افراد کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،








