پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیںتو وہیں چاند رات میں مبینہ پولیس مقابلوں میںتین ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دکان میں واردات جاری تھی، پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی،اس دورا ن ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی،مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم مارا گیا جس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے،چاند رات کو مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 2 ملزمان ملت پارک کے علاقے میں مارے گئے ہیں.
دوسری جانب لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا۔ ڈاکوؤں نے مانگامنڈی میں معظم کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بناکرساڑھے5 لاکھ روپے زیوارات، موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان لوٹ لیا،مصطفی ٹاؤن میں قدیر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،شاہدرہ ٹاؤن میں خالد سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا، کوٹ لکھپت میں طارق سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا، ڈاکوؤں نے لاہور کے علاقے ساندہ میں جواد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹا اور فرار ہو گئے، راوی روڈ کے علاقے میں اصغر علی سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،سمن آباد کے علاقے میں عرفان سے 44 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی
شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے








