باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گرد نے تھانے پر حملے کی کوشش کی، سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلئے گئے، بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی، شناخت کا عمل جاری ہے،سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جس نےخودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔