لاہور میں ڈاکووں اور ڈولفن فورس میں مقابلہ، واردات ناکام بنا دی

ڈولفن و پی آ ر یو کا لاہور کے علاقے سُندر میں ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈولفن و پی آر یونے گن پوائنٹ پر ہونے والی شاپ رابری ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ڈولفن و پی آر یو کو اطلاع موصول ہوئی کہ 03مسلح ڈاکوؤں نے علی رضا شہری کے ساتھ شاپ رابری کی ہے۔ پی آر یو 90نے ایک ملزم کوموقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزم جاتی عمرہ کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈولفن 255نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے بدو ملہی کے قریب دوسرے ڈاکو کوبھی گرفتار کرلیا۔ ڈاکوؤں نے ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ ڈولفن ٹیم نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دوسرے ڈاکو کو گرفتار کیا۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ و چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی طرف سے ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمز کے لیے کیش انعام و تعریفی اسناد اکا اعلان کیا گیا۔ ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

Comments are closed.