لاہور میں ایک اور ڈولفن اہلکار جاں بحق، اہلکار 4 سال سے ڈولفن فورس میں تھا

0
88

لاہور میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہو نے والا ڈولفن اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ڈولفن اہلکار وں کے ساتھ حادثہ کیولری گراؤنڈ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ ڈولفن اہلکار حارث اورسلیم اپنی ذاتی سواری پر ڈیوٹی پر آرہے تھے۔ کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ اہلکار سلیم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سلیم زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدآج جاں بحق ہوگیا۔ اہلکار سلیم نے 2016میں ڈولفن سکواڈ کو جوائن کیا تھا۔ ساتھی اہلکار حارث کی حالت تسلی بخش ہے۔ ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اہلکار کی تجہیز و تکفین کے انتظامات محکمہ پولیس کی طرف سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کار ڈرائیور سیف اللہ پر تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a reply