لاہور ،گھریلو ملازمہ اغوا، مقدمہ درج

0
33

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھریلو ملازمہ کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھریلو ملازمہ کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقے سے گھریلو ملازمہ کو اغوا کیا گیا ہے جس کا مقدمہ ملازمہ کے لواحقین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

رواں برس ماہ جون میں لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاون میں کمسن گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کلا نشانہ بنایا گیا ، پندرہ سو روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والی کمسن ملازمہ کو مالکن نے شدید تشدد کا نشانہ بننایا، بچی کو دو ماہ قبل والدین ملنے کے لئے آئے تو مالکن نے بہانہ بنا کر نہیں ملنے دیا، گزشتہ روز جب والدین اپنی بیٹی کو ملنے آئے تو اس کی حالت خراب دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی، تھانہ ستو کتلہ پولیس نے بچی کو گھر سے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ملازمہ کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور اس کی عمر دس برس ہے. والدین نے بچی پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

گوجرانوالہ میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

Leave a reply