باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گولیاں چل گئیں، دو افراد ہلاک ہو گئے

ہربنس پورہ کے علاقے بمقام عید گاہ نزد سٹیل شاپ کے قریب کاشف ولد شریف سابقہ پولیس ملازم سکنہ ساھوواڑی مغل پورہ اور کاشف ولد نامعلوم جو دونوں دوست تھے اور گھر سے لال پل کی طرف گاڑی نمبری 4842/LE پر جا رھے تھے جب مقام ھذا پر پھنچے تو موٹر سائیکل سوار آئے اور فائرنگ کر دی اور دونوں کاشف موقع پر ھلاک ہوئے ہیں اور تیسرا نامعلوم دوست معمولی زخمی ھوا ھے

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سابقہ ہیڈ کانسٹیبل کاشف اور اسکا دوست کاشف شامل ہیں. مقتول سابقہ حوالدار کاشف کا اپنے ماموں زاد کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا.پولیس اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں.

ایس پی کینٹ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے.ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا.

Shares: