لاہور میں کوڑے میں سے ہینڈ گرینیڈ برآمد۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

مکہ کالونی بلوچ روڈ سے دو گرنیڈ برآمد کر لیے۔ مقامی پولیس نے پہنچ کر بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا۔

ہینڈ گرینیڈ ملنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے کوڑے کرکٹ سے بم برامد ہونے پر علاقے کا گھیراو کر لیا ۔ جس کے بعد پولیس نے پورے علاقے کا سرچ آپریشن کیا۔
کوڑے کرکٹ اٹھانے والے شخص نے مشکوک اشیاء موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔ تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کوڑے سے دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے۔

Comments are closed.