لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف و دیگر ن لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مدعی بدر رشید سکنہ شاہدرہ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤں میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف جن کے کرپشن کے کئی کیسز عدالتوں میں زیر سماعت بھی ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے بیماری کی وجہ سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور حکومت نے مخالفت نہ کی،اب نواز شریف لندن میں علاج کروانے کی بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے ادارون کو بدنام کر رہا ہے،نواز شریف نے دو مختلف تقریروں میں ہمارے دشمن ملک انڈیا کی پالیسی کی تائید کی

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا مقصد پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنا ہے،نواز شریف نے اے پی سی اور دیگر پروگراموں سے خطاب کیا،ن لیگ کی سنٹرل ورکرکمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے نواز شریف کے بیان کی تائید کی،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کو کھلے عام بغاوت کی ترغیب دے رہا ہے،تا کہ ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا سکے، اور بھارتی وزیراعظم مودی کو فائدہ پہنچایا جا سکے،عالمی برادری میں پاکستان کے اداروں کو بدنام کیا جا سکے، نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

مقدمے میں ظفر الحق، خرم دستگیر، اقبال ظفر جھگڑا، صلاح الدین ترمذی، احسن اقبال، شیخ آفتاب، پرویز رشید، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق کو بھی نامزد نامزد کیا گیا۔ بیگم نجمہ وحید، بیگم ذکیہ شاہنواز، طارق رزاق چودھری، شیزا فاطمہ، جاوید عباسی، مہتاب عباسی، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگر کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے

تھانہ شاہدرہ میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

 

نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل

 

Leave a reply